کراچی (اسٹاف رپورٹر)
کراچی کے گلی محلوں ہو یا روشنی ہر طرف مافیا کا راج نظر آنے لگا ۔کراچی کا کوئی بھی ڈسٹرکٹ ہو ناجائز تعمیرات اور پوشن مافیہ کی بھرمار نظر آتی ہے۔ پہلے تو کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کو ہی ناجائز تعمیرات کی مافیا نے اپنے قبضے میں کیا ہوا تھا مگر اب کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل سے نکل کے یہ پوشن اور بلڈر مافیا پورے کراچی میں پھیل چکی ہے
خبر کا رخ کرتے ہیں کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 کی طرف جہاں پر پورشن مافیہ نے اپنے پنجے جمانا شروع کر دیے گلستان جوہر وہ ایریا ہے جو کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں آتا ہے مگر کراچی میں موجود ایس بی سی اے کی طرح کنٹونمنٹ مافیا بھی پیسے لے کے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔
معزز عدلیہ کے حکم کی دھجیاں سرعام اڑائی جارہی ہیں معزز عدلیہ نے یہ حکم جاری کیا تھا کہ رہائشی پلاٹس پے کسی بھی قسم کے پورشن یا فلیٹ نہیں بنائے جاسکتے مگر پورے کراچی کی طرح گلستان جوہر نزد کامران چورنگی block 12 کے پلاٹ نمبرc45 اور c46 میں کمرشل ایکٹیویٹیز کی جارہی ہیں جہاں پوشن مافیا پوشن بناتے ہوئے نظر آ رہی ہے زیر نظر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے c45 اور c46 جو کہ ایک رہائشی پلاٹ ہے جسے پر پورشن بنائے جا رہے ہیں ۔آپ کو پھر بتاتے چلیں کہ گلستان جوہر کا بلاک 12 نزد کامران چورنگی کا علاقہ ہے ہماری معزز عدلیہ اور اعلی حکام اور خصوصا کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلی عہدے داران سے درخواست ہے کہ فوری طور پر C45 اور C46۔پر بنائے جانے والے پوریشنز پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے تاکہ سادہ لوگوں کو ان بلڈر مافیا کے چنگل سے بچایا جائے